عنوان:صبح اٹھنا — انسانیت پر سب سے بڑا ظلم!”
صبح کا وقت ہوتا ہے، الارم چیختا ہے جیسے کوئی دشمن بدلہ لینے آیا ہو۔
آنکھ کھلتی ہے تو لگتا ہے دنیا کا نظام ہی غلط ہے — کیوں دن رات کے بعد آتا ہے؟
امی کی آواز آتی ہے:
“اٹھ جاؤ بیٹا، سورج چڑھ آیا!”
اور دل کہتا ہے:
“امی! سورج کو کہو ذرا پیچھے جائے، ابھی نیند باقی ہے!”
چائے بنتی ہے، مگر نیند اب بھی آنکھوں میں، جیسے قرض باقی ہو۔
آخر کار، انسان اٹھتا ہے، تیار ہوتا ہے، اور وعدہ کرتا ہے:
“کل سے جلدی اٹھوں گا!”
(یہ وعدہ دنیا کے سب سے بڑے جھوٹوں میں شامل ہے 😆)
Post a Comment